ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنّور ایئر پورٹ پر دبئی سے سونا اسمگل کرنے کے الزام میں دو ملزمین گرفتار۔83لاکھ روپے مالیت کا سونا ضبط

کنّور ایئر پورٹ پر دبئی سے سونا اسمگل کرنے کے الزام میں دو ملزمین گرفتار۔83لاکھ روپے مالیت کا سونا ضبط

Sun, 15 Nov 2020 13:14:19    S.O. News Service

بھٹکل 15؍نومبر (ایس او نیوز) کیرالہ کے کنّور ایئر پورٹ پر دبئی سے سونا اسمگل کرنے کے الزام میں  بھٹکل سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سمیت دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہےاوران کے پاس سے 1582گرام سونا ضبط کیا گیا ہے جس کی مالیت تقریباً 83لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

اطلاع  کے مطابق سونااسمگل کیے جانے کی مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی کمشنر ای وکاس کی قیادت میں چھاپہ ماراگیا جس کے دوران دو ملزمین گرفتار کیے گئے ۔ ایک ملزم کا تعلق  کیرالہ کے کوزی کوڈ سے جبکہ دوسرے ملزم کا تعلق شمالی کینرا کے بھٹکل سے  ہے۔ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق کوزی کوڈ  سے تعلق رکھنے والے مسافرکے پاس سے 1466گرام سونا ضبط کیا گیا  جس کی مالیت 7696500روپےہے اور بھٹکل سے تعلق رکھنے والے مسافر کے پاس سے بر آمد کیے گئے 116   گرام سونے کی مالیت 609000روپے ہے۔ان دونوں کو جمعہ کے دن  گرفتار کیا گیا۔


Share: